Add To collaction

15-Oct-2022 لیکھنی کی کہانی - ہفتہ واری مقابلہ (لفظوں کی اہمیت)

بسم ﷲ الرحمن الرحیم


لفظوں کی اہمیت 
سمیہ بنت عامر خان 

ہر خیال ، ہر کام، ہر چیز لفظ سے شروع ہوتا ہے۔ہماری حقیقت ہمارے خواب، ہمارے خیالات سبھی لفظوں کے محتاج ہیں۔الفاظ سچے،جھوٹے ،اچھے ،برے،چھوٹے ،بڑے ،کھٹے ،میٹھے ہر طرح کے ہوتے ہیں ۔ہر لفظ اپنے آپ میں کئی مطلب رکھتا ہے ۔کچھ لوگوں کے پاس الفاظ کاخزانہ ہوتا ہے ۔وہ جس طرح چاہیں ،جب چاہیں الفاظ استعمال کر سکتے ہیں۔ اگر الفاظ نہ ہوں تو باتیں نہ ہوں ۔باتیں نہ ہوں تو لہجے خاموش اس لئے الفاظ کی اہمیت بہت زیادہ ہے۔ 
"الفاظ" انسان کی شخصیت کی عکاسی کرتے ہے۔ مثبت الفاظ آپ کی شخصیت کو طاقتور بناتے ہیں تو وہی منفی الفاظ آپ کے کردار کا توازن بگاڑ دیتے ہیں۔ غرض یہ کہ الفاظ انسان کی شخصیت میں طاقتور قوت کا کام کرتے ہے۔ سمجھداری سے استعمال کیے گئے الفاظ شخص کے رویے کی وضاحت کرتے ہیں اور بات چیت کے طریقہ کار کو ظاہر کرتے ہیں۔ الفاظ شہد کی طرح ہوتے ہیں روح کے لیے میٹھے اور جسم کے لیے صحت مند۔
الفاظ بڑے با وزن ہوتے ہے جو کسی شخص کے دل میں آپ کی شخصیت کو با اثر بنا سکتے یا پھر آپ کی رسوائی کا ذریعہ بن سکتے ہے۔ کبھی یہی الفاظ رشتوں کو اکٹھا کرتے ہیں یا انہیں الگ کرتے ہیں۔ الفاظ سچ کو قائم رکھ سکتے ہیں یا جھوٹ کی پرورش کر سکتے ہیں۔ گفتگو کرتے وقت اچھے الفاظوں کا انتخاب کیا جائے تاکہ لوگ آپ کو اچھے الفاظ میں ہی یاد کرے۔ بہترین الفاظ کا استعمال کیجئے کیونکہ یہی بہترین الفاظ انسان کو عزت و وقار کی بلندیوں پر فائز کرتے ہیں۔ منفی الفاظ انسان کو بلند ایوان میں بھی کم تر اور کم حیثیت بنا دیتے ہے۔
ہمیں چاہیے کہ اچھے الفاظوں کا انتخاب کیا جائے کیونکہ یہی الفاظ ہے جو ہماری شخصیت کے ساتھ ساتھ ہماری تربیت اور خاندان کی عکاسی کرتے ہیں۔ یہی الفاظ ہے جو ہماری ذہنی اور تخلیقی قوت کو مضبوط کرتے ہے یہی ہماری سوچ کے وہ اوزار ہیں جن کے ذریعے انسان اپنے ارد گرد کے ماحول کی ترتیب مرتب کرتا ہے، یہی خوبصورت الفاظ ہے جو ہر شعبے میں کامیابی کی سیڑھیوں پر گامزن رکھتے ہے اس لئے یہ بہت ضروری ہے کہ آپ کی زبان میں نرمی اور خوبصورت الفاظ ہو اس لئے ہمیں چاہیے کہ پروفیشنل زندگی سے لے کر گھر میں شریک حیات اور بچوں تک، ہر جگہ بات چیت کرتے وقت الفاظ پر دھیان دینا ضروری ہے۔

اسی طرح ایک لکھاری کو چاہیے وہ اپنے الفاظوں کا ایسے ہی خیال کرے کہ اس کے الفاظ اسکے لئے سایہ ہو اس کی تحریر میں ایسا جادو ہو کہ اس سے کسی انسان کا ظاہر اور باطن سنور جاۓ ایسے الفاظ ہو جس سے اس کی شخصیت داغ دار نہ ہو ، اس کی تحریر میں الفاظ موتیوں کی طرح پُرے ہوۓ ہو۔اس کے الفاظ نصیحتوں کے موتیوں اور اصلاح کے موتیوں سے پُرے ہو۔ ایسے ہو جو سادہ ہو پر اصلاح کے پھولوں سے بھرے ہو تاکہ یہ پھول اور موتی ایک مصنف، ایک لکھاری کے لئے سایہ اور دعا کا ذریعہ بنے۔

لفظ کہنے والوں کا کچھ نہیں جاتا
لفظ سہنے والے کمال کرتے ہیں

 

   20
9 Comments

Neha Manhas

17-Oct-2022 10:30 AM

بہت خوبصورت👌👌👌

Reply

shweta soni

16-Oct-2022 09:32 PM

👌👌

Reply

Zoya khan

15-Oct-2022 10:22 PM

بہت بہت عمده

Reply